تقسیم ہوتا پاکستان : چوتھی قسط
پاکستان میں آٹھ فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ تاہم یہ الیکشن ایک ایسے وقت اور ماحول میں ہو رہا ہے جب ملک میں سیاسی تناؤ بڑے پیمانے پر تقسیم کا باعث بنا جس نے سیاست دانوں، سیاسی جماعتوں اور عوام کے ساتھ ساتھ ریاست کے اہم اداروں سمیت میڈیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ بی بی سی اردو اسی حوالے سے ایک خصوصی سیریز لے کر آیا ہے جس میں ان عوامل کو سمجھنے کی کوشش کی گئی جنھوں نے اس تقسیم کی بنیاد رکھی اور ساتھ ہی اس سوال کا جواب جاننے کی بھی کوشش کی گئی کہ آیا عام انتخابات اس تقسیم کو کم کریں گے یا پھر یہ مزید گہری ہو گی۔
اس سیریز کی چوتھی قسط اس تقسیم کے میڈیا پر پڑنے والے اثرات سے متعلق ہے۔ ہم نے بظاہر میڈیا میں مختلف کیمپوں میں بٹے ہوئے صحافیوں اور ولاگرز سے بات کی ہے اور جائزہ لینے کی کوشش کی ہے کہ اس تقسیم کی ذمہ داری ان پر کس حد تک عائد ہوتی ہے اور میڈیا کی ساکھ اس سے کیسے متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹر: ریاض سہیل
ویڈیو: محمد نبیل
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR