تقسیم ہوتا پاکستان : تیسری قسط
پاکستان میں آٹھ فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ تاہم یہ الیکشن ایک ایسے وقت اور ماحول میں ہو رہا ہے جب ملک میں سیاسی تناؤ بڑے پیمانے پر تقسیم کا باعث بنا جس نے سیاست دانوں، سیاسی جماعتوں اور عوام کے ساتھ ساتھ ریاست کے اہم اداروں سمیت میڈیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ بی بی سی اردو اسی حوالے سے ایک خصوصی سیریز لے کر آیا ہے جس میں ان عوامل کو سمجھنے کی کوشش کی گئی جنھوں نے اس تقسیم کی بنیاد رکھی اور ساتھ ہی اس سوال کا جواب جاننے کی بھی کوشش کی گئی کہ آیا عام انتخابات اس تقسیم کو کم کریں گے یا پھر یہ مزید گہری ہو گی۔
اس سیریز کی تیسری قسط میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اختلاف رائے کس طرح منقسم عدلیہ کا باعث بن رہا ہے اور عدلیہ کی یہ تقسیم عوام کو کیسے متاثر کر رہی ہے۔ پاکستان میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ نچلی سے لے کر اعلیٰ عدالتوں تک نظامِ عدل سیاسی لائنز پر تقسیم ہے جس کی وجہ سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد ختم ہو گیا ہے۔
رپورٹر: شہزاد ملک
ویڈیو: نعمان مسرور اور نیّر عباس
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR